۔وضو میں سولہ چیزیں سنت ہیں۔(۱)وضو کی نیت کرنا (۲)بسم اﷲ پڑھنا (۳)پہلے دونوں ہاتھوں کو تین دفعہ دھونا (۴)مسواک کرنا (۵)داہنے ہاتھ سے تین مرتبہ کلی کرنا (۶)داہنے ہاتھ سے تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھانا (۷)بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنا (۸)داڑھی کا انگلیوں سے خلال کرنا (۹)ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا(۱۰)ہر عضو کو تین تین بار دھونا(۱۱)پورے سر کا ایک بار مسح کرنا (۱۲)ترتیب سے وضو کرنا (۱۳)داڑھی کے جو بال منہ کے دائرہ کے نیچے ہیں ان پر گیلا ہاتھ پھرا لینا (۱۴)اعضا کو لگاتار دھونا کہ ایک عضو سوکھنے سے پہلے ہی دوسرے عضو کو دھولے (۱۵)کانوں کا مسح کرنا (۱۶)ہر مکروہ بات سے بچنا ۔
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطہارۃ، الفصل الثانی فی سنن الوضوء ،ج۱،ص۶۔۸)