عاشقوں کی دھن

عاشقوں کی دھن

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یوں تو اعتِکاف کے بے شُمارفضائل ہیں مگر عُشّاق کیلئے تواتنی ہی بات کافی ہے کہ آخِری عَشَرَہ کااِعتِکاف سُنّت ہے۔یہ تصوُّر ہی ذَوق اَفْزاہے کہ ہم پیارے سرکار،مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ایک پیاری پیاری سُنّت اداکررہے ہیں۔عاشِقوں کی تودُھن یِہی ہوتی ہے کہ فُلاں فُلاں کام ہمارے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کیاہے بس اسی لئے ہمیں بھی کرناہے۔مگر عمل کرنے کیلئے یہ ضَروری ہے کہ ہمارے لئے کوئی شَرعی مُمانعت نہ ہو مَثَلاً اِعتِکاف میں چارپائی بچھانا سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ثابِت ہے مگر ہم نہیں بچھاسکتے کہ نمازیوں کیلئے جگہ کی تنگی بھی ہو گی اور مسلمانوں کیلئے تشویش کا باعث بھی۔
Exit mobile version