کھجوراورپانی سے سَحری کرنا سنّت ہے
حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس بِن مالِک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ تاجدارِ مدینہ، سُرورِ قَلبُ وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سَحَری کے وَقت مجھ سے فرماتے : ”میرا روزہ رکھنے کا ارادہ ہے مجھے کچھ کھِلاؤ۔ تو میں کچھ کَھجُوریں اور ایک برتن میں پانی پیش کرتا۔ ” (السُّنَنُ الکُبریٰ لِلنَّسائی ج۲ ص۸۰حدیث۲۴۷۷)