حجۃ الوداع کے موقع پر حضور انور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں قبیلہ ”خثعم” کی ایک عورت اپنے بچے کو لے کر آئی اور کہنے لگی کہ یا رسول اﷲ! (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) یہ میرا اکلوتا بیٹا بولتا نہیں ہے۔ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے پانی طلب فرمایا ا ور اس میں ہاتھ دھو کر کلی فرما دی اورارشاد فرمایا کہ یہ پانی اس بچے کو پلا دو اور کچھ اس کے اوپر چھڑک دو۔ دوسرے سال وہ عورت آئی تو اس نے لوگوں سے بیان کیا کہ اس کا لڑکا اچھا ہو گیا اور بولنے لگا۔(2) (ابن ما جہ ص۲۶ باب النشرہ)