جانوربھی غوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی فرمانبرداری کرتے:

جانوربھی غوث پاک  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی فرمانبرداری کرتے:

    حضرت ابوالحسن علی الازجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیمار ہوئے توحضورغوث پاک رحمۃ اللہ
تعالیٰ علیہ ان کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے ،آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اُن کے گھر ایک کبوتری اور ایک قمری کو بیٹھے ہوئے دیکھا،حضرت ابوالحسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عرض کیا:” حضور والا(رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ)! یہ کبوتری چھ مہینے سے انڈے نہیں دے رہی اور قمُری(فاختہ) نو مہینے سے بولتی نہیں ہے تو حضورِغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کبوتری کے پاس کھڑے ہو کر اس سے فرمایا:” اپنے مالک کو فائدہ پہنچاؤ۔” اور قمری سے فرمایا کہ” اپنے خالق عزوجل کی تسبیح بیان کرو۔” تو قمری نے اسی دن سے بولنا شروع کر دیا اور کبوتری عمر بھر انڈے دیتی رہی۔(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ مرصعا بشی من عجائب،ص۱۵۳)
Exit mobile version