ایگزوسٹ فین

بیتُ الخلاء اور باورچی خانہ بلکہ ضَرورتاً کمرہ میں بھی ”ایگزوسٹ فین”لگوایا جائے مگر پلاسٹک کا صِرف چار انچ والا مُنّا سا نہیں بلکہ مناسب سائز والا لوہے کا ہو، مَثَلاًگھریلو باورچی خانہ میں ۱2انچ کا لوہے کا ایگزوسٹ فین مُناسِب ہے، پلاسٹک والا دیر پا نہیں ہوتا اور ہوا بھی نسبتاً کم اُٹھاتا ہے۔ ایگزوسٹ فین والی پوری دیوار میں بلکہ چاروں طرف کہیں ایک معمولی سی دراڑ بھی کھلی نہ ہو،اگر صرف دروازے سے ہوا کھنچنے کی ترکیب رہی تو کمرہ کی ہوا بھی صاف ہوتی رہے گی، ایسی صورت میں ضَرورتاً دروازہ پورا یا تھوڑا سا کُھلارکھنا ہوگا تا کہ کمرہ وغیرہ کی ہوا باہَر نکلے اور دروازے سے تازہ ہوا داخِل ہو سکے ورنہ ایکزوسٹ فین ہی سُست چلے گا!کمر ہ بڑا ہوتو ۱8انچ اور حسبِ ضَرورت 24 انچ کاایگزوسٹ فین بھی لگوایا جاسکتا ہے ۔ اگر بڑا ہال ہو تو یہ صورت بھی ہوسکتی ہے کہ آمنے سامنے دو بڑے بڑے ایگزوسٹ فین لگوائے جائیں ایک ہوا کے رُخ مَثَلاً پاکستان میں مغرِب(WEST)یعنی قِبلہ کی جانِب والی دیوار میں اس طرح بھی لگایا جا سکتاہے کہ باہَر کی ہوا اندر لائے اور سامنے والا اندر کی ہوا باہَر خارِج کرے۔ عِندَ الضَّرورت(یعنی ضَرورتاً)دو سے زائد اَیگزوسٹ فین بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ جب یہ فین چل رہے ہوں اس وَقت اگر چاروں طرف کھڑکیاں وغیرہ بند رکھی جائیں تو اس صورت میں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حَبس (یعنی گُھٹن)بھی نہیں ہو گا اور بڑے کمرے یاہال کی فَضاصاف ہوا کی فَراہَمی کے سبب ٹھنڈی رہے گی ۔ اگرایگزوسٹ فین کی گولائی کے اطراف میں جگہ کھلی رہی یا دراڑ اورکِھڑکیاں بند نہ کی گئیں تو ایگزوسٹ فین چلنے کی صورت میں خاطِر خواہ نتیجہ حاصِل نہیں ہوگا۔
Exit mobile version