مقدس پیشانی

حضرت ہند بن ابی ہالہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے  چہرہ انور کا حلیہ بیان کرتے ہیں کہ "واسع الجبین” یعنی آپ کی مبارک پیشانی کشادہ اور چوڑی تھی۔  (2)(شمائل ترمذی ص۲)
قدرتی طورسے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی  پیشانی پرایک نورانی چمک تھی۔ چنانچہ دربار رسالت کے شاعر مداح رسول حضرت حسان بن ثابت رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اسی حسین و جمیل نورانی منظر کو دیکھ کر یہ کہا ہے کہ
؎ مَتَی یَبْدُ فِی الدَّاجِی الْبَھِیْمِ جَبِیْنُہٗ!
یَلُحْ مِثْلَ مِصْبَاحِ الدُّجَی الْمُتَوَقِّدِ(1)
یعنی جب اندھیری رات میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی  مقدس پیشانی ظاہر ہوتی ہے تو اس طرح چمکتی ہے جس طرح رات کی تاریکی میں روشن چراغ چمکتے ہیں۔
Exit mobile version