اﷲ تیری گُمشدہ چیز نہ ملائے
حضرتِ سیِّدُناابوہُرَیرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ ُسے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ ، صاحبِ مُعطَّر پسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:
مَنْ سَمِعَ رَجُلًا یَنْشُدُ ضَالَّۃً فِی الْمَسْجِدفَقُوْلُوْا لَارَدَّھَا اللہ عَلَیْکَ فَاِنَّ الْمَسَاجِدَ لَمْ تُبْنَ لِہَذا (صحیح مسلم ص۲۸۴حدیث۵۶۸)
ترجَمہ:جو کسی کو مسجِد میں بآوازِ بلند گمشدہ چیز ڈھونڈتے سنیں تووہ کہیں،”اﷲ عَزَّوَجَلَّ وہ گمشدہ شے تجھے نہ ملائے”۔کیونکہ مسجِدیں اس کام کیلئے نہیں بنائی گئیں۔