غلام ربانی فدا
مدیرجہان نعت ہیرور
بھردو داماں ہمارے آپ کی چوکھٹ پہ آئے ہیں
کہ ہاتھوںکو پسارے آپ کی چوکھٹ پہ لائے ہیں
سفینہ ہے بھنور میںناخدا بھی پست ہمت ہے
دکھابھی دو کنارے غم بادل گھرکے آئے ہیں
اسی در سے ملا ہے اور اسی درسے ملے گا بھی
سخاوت کے کرشمے ہم کو خواجہ نے دکھائے ہیں
مقدس آستانہ ہے عطائے مصطفی کا یہ
مرادوں کے دیئے ہم نے یہاں آکر جلائے ہیں
فداؔفرمائیں گے خواجہ کرم تجھ پر یقیںکرلے
ستارے اشکِ غم کے تو نے پلکوں پر سجائے ہیں