امام اعظم کے دو اقوال

امام اعظم کے دو اقوال

حضرتِ سَیِّدُنا اِمامِ اعظم اَبُو حَنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اِس بارے میں دو قول منقول ہیں (۱)لیلۃُ الْقَدْر رَمَضانُ الْمُبارَک ہی میں ہے لیکن کوئی رات مُعَیَّن نہیں۔جبکہ سَیِّدُنا امام ابُویوسف اور سَیِّدُنا امام محمد رحمۃاللہ تعالیٰ علیھماکے نزدیک رَمَضان کی آخِری پندرہ راتوں میں لَیْلَۃُ الْقَدْر ہوتی ہے۔ 
(۲) سَیِّدُنا امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایک مشہور قول یہ ہے کہ لَیْلَۃُ الْقَدْر پورے سال گھومتی رہتی ہے کبھی ماہِ رَمَضانُ المبارَک میں ہوتی ہے اور کبھی دوسرے مہینوں میں یِہی قول سَیِّدُنا عبدُا للہ ابنِ عبّاس سَیِّدُنا عبد اللہ ابنِ مسعُود اور سَیِّدُناعِکرمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنھم اجمعین سے بھی منقول ہے ۔
             (عُمدۃُ القاری ج۸ ص ۲۵۳ حدیث ۲۰۱۵)
     سَیِّدُنا امام شافِعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے نزدیک شبِ قَدْر رَمَضانُ الْمُبارَک کے عشرہ اخیرہ میں ہے اور اسکا دِن مُعَیَّن ہے ا س میں قِیامَت تک تبدیلی
نہیں ہوگی۔         (عُمدۃُ القاری ج۸ص۲۵۳الحدیث۲۰۱۵)
Exit mobile version