صرف صبح کی دعا
{1} بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ(4) ہر کام بنے،شیطان سے محفوظ رہے۔(5)
{2}سورۂ اخلاص (6)گیارہ بار ، ا گر شیطان مع اپنے لشکرکے کوشش کرے کہ اس سے گناہ کرائے نہ کرا سکے جب تک کہ یہ خود نہ کرے۔(7)
{3} يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ(8)اکتالیس بار
اس کا دل زندہ رہے گا اور خاتمہ ایمان پر ہو گا۔
{4} سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ وَبِحَمْدِهٖ(1)تین بار
جنون ،جذام وبرص و نا بینائی سے بچے۔(2)
{5}تلاوتِ قرآن عظیم کم از کم ایک پارہ، حتی الامکان طلوعِ شمس سے پہلے ہو اور اگر آفتاب نکل آئے تو ٹھہر جائے اور ذکر واذکار کرے یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے۔ جن تین وقتوں میں نماز ناجائز ہے تلاوت بھی مکروہ ہے۔
{6}دلائل الخیرات ایک حزب
{7}شجرہ شریف۔ دلائل و شجرہ قبل ِطلوع ہوں یا بعد ِطلوع۔
4…ترجمہ:اللہ کے نام سے جو بہت مہربان رحمت والا،گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنےکی توفیق ا للہ کی طرف سے ہے جو کبریائی اور بڑائی والا ہے۔
5… بعض مطبوعوں میں اس دعا کی کوئی تعداد مذکور نہیں اور بعض میں گیارہ بار تحریر ہے۔واللہ تعالٰی اعلم
6… قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾(پ۳۰،الاخلاص)
ترجمۂ کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے اللہ بے نیاز ہے نہ اس کی کوئی اولاد اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوااور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔
7…الد ر المنثور، سورۃ الاخلاص، ج ۸ ، ص ۶۸۱
8…ترجمہ: اے حی! اے قیوم! تیرے سوا کوئی معبود نہیں
1…ترجمہ: پاک ہے اللہ بڑی عظمت والا اپنی تعریف کے ساتھ۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث قبیصۃ بن مخارق ، الحدیث: ۲۰۶۲۵، ج۷، ص۳۵۲