منقبت در شان حضور شیخ الاسلام
میرے مدنی میاں سرکارہیں شیخ الاسلام
عترتِ حیدرِ کرار ہیں شیخ الاسلام
بوبکر فاروق ،عثمان و علی کے واللہ
دکھتے آپ کے کردار ہیں شیخ الاسلام
محدث اعظم ہندو شہ سمناں کے لخت جگر
غوث و خواجہ کے دلدار ہیں شیخ الاسلام
اہل حق ،اہل نظر ،اہل محبت کی دلیل
آپ کی ادائے گفتار ہیں شیخ الاسلام
مفتی ،شاعر بھی، مقرربھی، مصنف ، صوفی
رہبر و رہنما غمخوار ہیں شیخ الاسلام
نذرانئہ د ر شانِ حضرت شیخ الاسلام
مرحبا صد آفریں ہمارے شیخ الاسلام کی ذات پر
خلیفہ و مرید لٹاتے ہیںجان ان کی ذات پر
بیکراں فضلِ الٰہی و کرمِ رسول ہے ان کی ذات پر
دنیا ئے ولایت کی نگاہیںلگی ہیں ان کی ذات پر
علم وعرفاں کا عالم یہ کہ مجددِ زماں ہوگے ٔ
ان کے متوسلین کو بڑاناز ہے ان کی ذات پر
عالمِ برزخ و محشر کی کیوں ہو فکر ہمیں ریاضؔ
پار لگ جائے گا سفینہ یقیںہے ان کی ذات پر