منقبت در شانِ حضور شیخ الاسلام

    منقبت در شانِ حضور شیخ الاسلام

کیا سمجھ پائے زمانہ عظمتِ مدنی میاں 
چارسو یوں ہی نہیں ہے شہرتِ مدنی میاں
سیرت وکردار میں اسلاف کے عکسِ جمیل
منبع ِرشد و ہدایت ہے سیرتِ مدنی میاں
قلب کو تسکین و راحت ہوتی ہے بیشک اسے
ہو گیٔ جس کو میسر صحبتِ مدنی میاں
آلِ پاکِ مصطفی ہیں اس میں کوئی شک نہیں
حضرتِ مخدوم سے ہے نسبتِ مدنی میاں
اشرفی،عطاری،رضوی ہوں یا برکاتی چمن
ہو تے ہیں سرشار پی کے شربتِ مدنی میاں
چوںچرا کر رہے تھے جو آپ کی تحقیق سے
دیر سے پہچان پائے حکمتِ مدنی میاں
آپ کی تحقیق سے عالم منور ہو گیا
اہلِ حق ہی جانتے ہیں رفعتِ مدنی میاں
اتحادِ اہلِ سنت یا خدا قائم رہے
کرتے ہیں رب سے دعاء یہ حضرتِ مدنی میاں
فیضِ مدنی سے ملے حسنی ؔکو طیبہ کا سفر
راہِ طیبہ میں ہو حاصل قربتِ مدنی میاں

   از:مفتی نور محمد حسنیؔ قادری 

صاحب دار الافتاء جامعہ خدیجہ پورنپور ،پیلی بھیت، یوپی

Exit mobile version