عشر کے لئے سال گزرنا شرط ہے یا نہیں؟ سوال:کیا عشر واجب ہونے کے لئے سال گزرنا شرط ہے؟ جواب:عشر واجب ہو نے کے لئے پوراسال گزرنا شرط نہیں بلکہ سال میں ایک ہی کھیت میں چند بارپیداوار ہو ئی تو ہر با ر عشر واجب ہے۔ (الدرالمختار وردالمحتار،کتاب الزکوۃ ،باب العشر،ج۳،ص۳۱۳)