نعت

ایک انتہائی چھوٹی بحر میں آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی مدح سرائی کی کوشش کی ہے
کہاں تک کامیاب ہوں احباب بتائیں
#اختر_نور
آقا…..! میرے
ہم ہیں، تیرے
گھیر رہے ہیں
غم کے گھیرے
بول ہیں تیرے
موتی، ہیــرے
کرکے اشارہ
سورج پھیرے
پورے ہوں گے
کب تک پھیرے
نام جپوں میں
سانجھ سویرے
تیری گلی میں
ڈال دوں ڈیرے
مجھ پہ لگے ہیں
غم  کے  پہرے
زخم ہیں دل کے
آقا……….! گہرے
کر دو آقا……..!
ارماں    پورے
نگہ  کرم  ہو
کشتی  تَیرے
دشمن ہوں سب
اندھے،   بہرے
نوری کرن اب
دل میں اترے
دیدو حسن کا
صدقہ پیارے!
اور حُسیں کا
جو ہیں نیارے
کاش….. ! قبول
ہوں یہ مصرعے
تب میں  جانوں
شعر ہیں  تیرے
تیرے   در   پر
اختر، ٹھہـــــرے

Exit mobile version