ید فرماتی ہیں کہ جب ماہِ رَمَضان تشریف لاتا توحُضُورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم،شافِعِ اُمَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا رنگ مبارَک مُتَغَیَّرہوجاتا اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نَماز کی کثرت فرماتے اور خوب گڑگڑاکر دُعا ئیں مانگتے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا خوف آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر طاری رہتا ۔ (شُعَبُ الْایمان ج ۳ ص ۳۱۰ حدیث ۳۶۲۵ )