عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کاکوئی مریددوزخ میں نہیں جائے گا:
حضرت سیدناشیخ عبدالقادر جیلانی ،قطب ربانی، شہنشاہ بغدادرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:”میں نے دوزخ کے داروغہ حضرت مالک علیہ السلام سے دریافت کیا کہ” کیا تمہارے پاس میراکوئی مرید ہے۔”انہوں نے کہا: ” نہیں۔”آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے
فرمایا:”مجھے میرے معبودعزوجل کی عزت و جلال کی قسم! میرا ہاتھ میرے مرید پر ایسا ہے جس طرح آسمان زمین کے اوپرہے اگر میرا مرید عمدہ نہیں توکیاہوا میں توعمدہ ہوں۔”
پھرآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:”مجھے اپنے رب عزوجل کی عزت و جلال کی قسم! میرے قدم میرے رب عزوجل کے سامنے برابررُکے رہیں گے یہاں تک کہ مجھ کو اور تم کو جنت کی طرف لے جائیں گے۔”(بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراھم،ص۱۹۳)