پرچم کُشائی

پرچم کُشائی

رِوایَت ہے کہ شَبِ قَدْر میں سِدْ رَۃالْمُنْتَہٰی کے فِرِشتوں کی فوج حضرتِجِبرِیل علیہ السلام کی سرداری میں زَمین پر اُترتی ہے ،اور اُن کے ساتھ چار جھنڈے ہوتے ہیں ، ایک جھنڈا حُضورِ انور ،شافِعِ مَحشر ،مدینے کے تاجور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قَبر منوَّر پر، ایک جھنڈا بیتَ المُقَدَّس کی چھَت پر ۔ اور ایک جھنڈا کعبہ مُعَظَّمہ کی چَھت پر، ایک جھنڈا طُورِسِینا پر لہراتے ہیں پھریہ فِرِشتے مسلمانوں کے گھروں میں تشریف لے جا کر ہر مؤمِن مردو عورت کو سلام کرتے ہیں اور کہتے ہیں، سلام عَزَّوَجَلَّ ( سلام اللہ عزوجل کاصِفاتی نام ہے)تم پر سلامتی بھیجتا ہے ۔ مگر جِن گھروں میں شرابی یا خِنزیر کاگوشت کھانے والا یا بِلاوجہِ شرعی اپنی رِشتہ داری کاٹ دینے والا رہتا ہو اِن گھروں میں یہ فِرِشتے داخِل نہیں ہوتے۔”                   (تفسِیرِ صاوی ج۶ص۲۴۰۱)
     ایک رِوایَت  میں یہ بھی ہے کہ ”اِن فِرِشتوں کی تعداد رُوئے زمین کی
کنکریوں سے بھی زیادہ ہوتی ہے اور یہ سب سلام و رَحمت لے کر نازِل ہوتے ہیں۔”  (تفسِیرِ دُرِّمَنْثُور ج۸ص۵۷۹)
Exit mobile version