اَذان فجر نماز کے لیے ہے نہ کہ روزہ بند کرنے کے لیے!

اَذان فجر نماز کے لیے ہے نہ کہ روزہ بند کرنے کے لیے!

سَحَری میں اِتنی تاخِیر بھی نہ کردیں کہ صُبحِ صادِق کا شک ہونے لگے۔ بلکہ بعض لوگ تو صُبحِ صادِق کے بعد فَجر کی اذانیں ہورہی ہوتی ہیں مگر کھاتے پیتے رہتے ہیں۔اور کان لگا کر سنتے ہیں کہ ابھی فُلاں مسجِد کی اذانخَتْم نہیں ہوئی یا وہ سنو! دُور سے اذان کی آواز آرہی ہے! اور یوں کچھ نہ کچھ کھا لیتے ہیں۔ اگر کھاتے نہیں تَو پانی پی کر اپنی اِصطِلاح میں ”روزہ بند ”ضَرور کرتے ہیں۔آہ ! اِس طرح ”روزہ بند’ ‘ تو کیاکریں گے روزے کو بِالکل ہی”کُھلا ” چھوڑ دیتے ہیں اور یوں ان کا روزہ ہوتا ہی نہیں اور سارادن بُھوک پیاس کے سِوا کچھ ہاتھ آتا ہی نہیں۔” روزہ بند ”کرنے کا تَعلُّق اَذانِ فَجر سے نہیں۔صُبحِ صادِق سے پہلے پہلے کھانا پینا بند کرنا ضَروری ہے۔جیسا کہ آیَتِ مُقَدَّسہ کے تَحت گُزرا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر مسلمان کو عَقلِ سَلیم عطا فرمائے اور صحیح اَوقات کی معلُومات کرکے روزہ نَماز وغیرہ عبادات صحیح صحیح بجالانے کی توفیق مَرحَمت فرمائے۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Exit mobile version