غلام ربانی فدا
مدیرجہان نعت ہیرور
سجدہ حسین نے جو سرِ کربلا کیا
ایساکسی بشر نے نہ جگ میں اداکیا
دیں کی بقا کے واسطے خود کو فدا کیا
ناناسے جوکیاتھاوہ وعدہ وفا کیا
تاحشر یاد رکھیں گے قربانیٔ حسین
حق تھا امام کا جوانہوں نے اداکیا
یہ کارنامہ حضرتِ شبیر ہی کاہے
سرسبز خوںسے گلشنِ مہرووفاکیا
آقانے اپنے خوں کی دے کر انہیںچمک
ذرّاتِ کربلا کو فداؔ بے بہاکیا