اگر طلاق کے وقت عورت موجود نہ ہو تو طلاق ہو جائے گی یا نہیں ؟

 سوال نمبر ۷:-اگر طلاق کے وقت عورت موجود نہ ہو تو طلاق ہو جائے گی یا نہیں ؟

جواب:-طلاق کے لئے بیوی کا وہاں موجود ہونا ضروری نہیں ۔ شوہر بیوی کے سامنے طلاق دے یا دیگر رشتے داروں کے سامنے یا دوستوں کے سامنے یا بالکل تنہائی میں ہر حال میں اگر شوہر نے اتنی آواز سے الفاظِ طلاق کہے کہ اس کے کانوں نے سن لیے یا کانوں نے شور وغیرہ کی وجہ سے سُنے تو نہیں لیکن آواز اتنی تھی کہ اگر آہستہ سننے کا مرض یا شور وغیرہ نہ ہوتا تو کان سن لیتے ایسی صورت میں طلاق واقع ہوجائے گی ۔ کسی دوسرے شخص کا موجود ہونا یا بیوی یا کسی دوسرے کا طلاق کے الفاظ سننا کوئی ضروری نہیں۔

Exit mobile version