سوال نمبر ۳۲:-اگر مرد نے عورت کو تنہائی میں تین طلاقیں دیں او ر اب انکار کرتا ہے تو عورت کیا کرے ؟
جواب :-شوہر نے عورت کو تین طلاقیں دیں پھر انکار کرے اور عورت کے پاس گواہ نہ ہوں تو جس طرح ممکن ہو عورت اُس سے پیچھا چھڑائے مہر معاف کرکے یا اپنا
مال دے کر اس سے علیحدہ ہوجائے ۔ غرض جس طرح بھی ممکن ہو اُس سے کنارہ کشی کرے اور کسی طرح مرد نہ چھوڑے تو عورت مجبور ہے ۔ مگر ہر وقت اِسی فکر میں رہے کہ جس طرح ممکن ہو رہائی حاصل کرے اور پوری کوشش اس کی کرے کہ صحبت نہ کرنے پائے ۔ یہ حکم نہیں کہ خود کشی کرلے عورت جب ان باتوں پر عمل کرے گی تو معذور ہے اورشوہر بہرحال گناہگار ہے ۔