(1)30دن تک روزانہ ناشتہ کے دو گھنٹے بعد مچھلی کا تیل(COD LIVER OIL) آدھی چَمَّچ پئیں ۔ سردیوں میں رات کو بھی مزید آدھی چمچ استعمال کر سکتے ہیں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دائمی نَزلہ سے آرام ہو جائیگا(2)بچّوں کو اگر بار بار نزلہ ہوتا ہو تومچھلی کا تیل تین تین قطرے دن میں ایک یا دوبار 30دن تک پلایئے۔ بچّوں کیلئے خوشبو دار مچھلی کا تیل میڈیکل اسٹور سے طلب کیجئے(3)روزانہ رات مُٹّھی بھر بُھنے ہوئے چنے چھلکے سمیت کھانا پھر ایک گھنٹے تک پانی یا چائے وغیرہ کوئی سا مَشروب نہ پینا دائمی نزلہ کیلئے مفید ہے (4) ناک سے گہرے گہرے سانس لیجئے ۔ نَمازِ فجر کے بعد زیادہ بہتر ہے (5)ہر وُضو میں (روزہ نہ ہو تو )ناک میں تینوں بار پانی قدرے(یعنی تھوڑا سا)زور سے چڑھایئے۔