(1)پیشاب میں جلن ہویا رُک کر بار بار آتا ہو اِس کے لئے تِل کے لڈّو مُفید ہیں بازار میں عام طور پر پالش والے تل ملتے ہیں، پالش کرنے سے تِل ، چاول،دالوں وغیرہ کے حَیا تین(VITAMINS) کوشدید نقصان پہنچتا ہے، تیل کے کارخانے سے بغیر پالشی کے تِل مِل سکتے ہیں ، ہو سکے تو گھر ہی پر گڑ کی چاشنی بنا کر لڈّو تیّار کر لیجئے(2)گرم دودھ میں شکر اور اصلی گھی ڈال کر پینے سے پیشاب کی جلن ، رکاوٹ اور درد میں فائدہ ہوتا ہے(3)سو گرام دودھ میں صرف ایک گرام کھانے کا سوڈا ڈا لکر دن میں دو مرتبہ پینے سے پیشاب کھل کر آتا اورجلن دُور ہوتی ہے(4)” جَو شریف” اُبال کر اس کا پانی پینے سے پیشاب صاف آتا اورجلن دُور ہوتی ہے۔