(1)تِل کا تیل ، لیموں کا رس اور نمک ملا کر دانتوں پر ملنے سے دانتوں کا پیلا پن دور ہوتا ،خون بنداور دردبھی دُور ہوتا ہے (2)لیموں کےچھلکےسُکھا کر، پیس کر اُس میں نمک ملا کر دانت مانجھے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ چمکدار ہو جائیں گے (3) تین حصّے نمک اور ایک حصّہ کھانے کا سوڈا ملا کر ڈِبیہ میں رکھ لیجئے ، روزانہ دانتوں پر لگا کر دو تین مِنَٹ رہنے دیجئے پھر دانت مانجھ لیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ َدانت صاف ہو جائیں گے۔