(1)مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان کے فرمانِ عالی شان کا خلاصہ ہے:تَلْبِینَہ (تَلْ۔بِی۔نَہ)کمزوری کا بہترین علاج ہے اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے:دودھ میں (جَو شریف یا)گیہوں کا آٹا یا بھوسی ڈال کر پتلا پکا لیجئے۔ اور ضَرورت کے مطابِق شہد ڈال لیجئے۔ حسبِ خواہش تناوُل فرمایئے۔ اِس کو عربی میں تَلْبِیْنَہ (تَلْ۔بِی۔نَہ) اردو میں لَپٹا (راب)اور پنجابی میں سیرہ کہتے ہیں خُصوصاً بیماری کے بعد ہو جانے والی کمزوری کیلئے بے حد مُفید ہے۔ یہ بہت ہلکی غذا ہے، زُود ہَضم ہے، پیٹ میں بوجھ نہیں کرتا ، دل کو قوُّت بخشتا ہے، رنج و غم اور دل کی گھبراہٹ کو دُور کرتا ہے(مراٰۃ ج6 ص 17 مُلخَّصاً)(2)بھینس کے گرم دودھ میں دو بڑے چمچ شہد ملا کر روزانہ پینا جسمانی طاقت بڑھانے کیلئے بے حد مُفید ہے۔