سوال: کیا منہ بولے بھائی بہن کا پردہ ہے؟★••••••••••✿🌸
جواب: 👈🏻جی ہاں ! ان سے بھی پردہ ہے کہ کسی کو باپ ، بھائی ، یا منہ بولا بیٹا بنا لینے سے وہ حقیقی باپ ، بھائی اور بیٹا نہیں بن جاتا۔ ان سے تو نکاح بھی درست ہے 👈🏻صنفِ مُخالِف کے ساتھ منہ بولے رشتے قائم کرنے والوں اور والیوں کو اللہ عزوجل سے ڈرتے رہنا چاہیے ، یقیناً شیطان بول کر وار نہیں کرتا۔ حدیث پاک میں آتا ہے: "دنیا اور عورتوں سے بچو کیونکہ بنی اسرائیل میں سب سے پہلا فتنہ عورتوں کی وجہ سے اُٹھا”.(صحیح مسلم)📗💕
سوال: کسی کا بچہ یا بچی گود لینا کیسا؟*🔶
جواب: ⛓گود تو لے سکتے ہیں لیکن جوان ہونے پر پردے کے احکام لاگو ہوں گے۔ اگر بچہ گود لیا ہے تو جوان ہونے پر اس کی منہ بولی ماں اور گھر کی دوسری نامحرم عورتوں پر اس سے پردہ کرنا لازم ہو گا۔ اور بچی لی تو اس کو جوان ہونے پر منہ بولے باپ سے اور گھر کے دوسرے نا محرم مردوں سے پردہ کرنا لازم ہو گا۔(پردے کے متعلق سوال و جواب)
🌸••••••••🕋 🕋••••••••🌸
سوال: کیا نا محرم استاد سے بھی پردہ ہے؟❣️
جواب: جی ہاں ! مثلاً بچپن میں کسی نا محرم سے قرآن پاک پڑھتی تھی اور اب بالغہ ہو گئ تو اس استاد سے بھی پردہ فرض ہو گیا۔ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: "رہا پردہ اس میں استاذ و غیر استاذ ، عالم و غیر عالم پیر سب برابر ہیں”. (فتاویٰ رضویہ)🌸♡︎••••💚