کفن کی واپسی
حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی کا بیا ن ہے کہ ایک سائل نے لوگوں سے سوال کیا کہ اسے کچھ کھانا کھلادیں لیکن انہوں نے نہ کھلایا ۔اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّنے موت کے فرشتے کواس کی روح قبض کرنے کا حکم دیا ، چنانچہ فرشتے نے اس فقیر کی روح قبض کرلی۔جب مؤ ذِّن مسجد میں آیا تو اس فقیر کو مردہ حالت میں پایا، اس نے لوگوں کو خبر دی اور لوگوں نے چندہ کرکے اس کی تدفین کا انتظام کیا ۔موذن تدفین کے بعد مسجد میں آیا تو اس نے دیکھا کہ فقیر کو دیا گیا کفن محراب میں موجود ہے اور اس پر لکھا ہوا ہے : یہ کفن تم لوگوں کو واپس کیا جاتا ہے ، تم لوگ بہت بُری قوم ہو، ایک فقیر نے تم سے کھانا مانگا تو تم لوگوں نے نہ کھلایا یہاں تک کہ وہ بھوکا مرگیا، جو شخص ہمارے احباب میں شامل ہو ہم اسے غیروں کے حوالے نہیں کیا کرتے ۔(المستطرف، ۱/ ۲۵۹)