پنے بارے میں خوش فہمی کا شکار ہونا
بعض بھائی اس خوش فہمی کا شکار ہوتے ہیں کہ ہم بہت پہلے توبہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ،لہذا! ہمیں توبہ کی حاجت نہیں ۔
اس کا حل:
ایسے بھائیوں کو چاہيے کہ آئندہ صفحات میں دی گئی توبہ کی شرائط کو پڑھیں اور اپنا محاسبہ کریں کہ کیا واقعی ہم سچی توبہ کرچکے ہیں اور کیا بعد ِ توبہ ہم سے کوئی گناہ سرزد نہیں ہوا ۔ امید ہے کہ اس محاسبے کے بعد مذکورہ اسلامی بھائی اپنے خیالات پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے توبہ کی سعادت حاصل کر لیں گے ۔ ان شاء اللہ عزوجل
تُوْبُوْا اِلَی اللہِ (یعنی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو)
اَسْتَغْفِرُ اللہَ (میں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔)