🌸قرآن پاک میں پردے کا حکم 🌸
"اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور گزشتہ زمانۂ جاہلیت کی طرح بناؤ سنگھار دکھاتی نہ پھرو۔”(الاحزاب 33)🌹
"اور زمین پر پاؤں زور سے نہ رکھیں کہ جانا جائے ان کا چُھپا ہوا سنگھار”(النور 31)♡︎
سوال: عورت کے لفظی معنی کیا ہیں؟🧕
جواب: عورت کے لفظی معنی ہیں "چھپانے کی چیز”۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! عورت ، "عورت” (یعنی چھپانے کی چیز) ہے جب وہ نکلتی ہے تو اُسے شیطان جھانک کر دیکھتا ہے۔(السنن الترمذی)💕
سوال:📗 حدیث میں باجے دار جھانجھن پہننے کی ممانعت کی گئی اس سے کونسا زیور مراد ہے؟
جواب: اس سے گھنگرو والا زیور مراد ہے۔ ایسے زیور پہننے والیوں سے متعلِّق ایک حدیث میں ارشاد ہوتا ہے: "اللہ عزوجل باجے دار جھانجھن کی آواز کو ایسے ہی نا پسند فرماتا ہے جس طرح غِناء کی آواز کو نا پسند فرماتا ہے ، اور اس کا حشر ویسا ہی کرے گا جیسا کہ مزامیر والوں کا ہو گا۔کوئی عورت باجے دار زیور نہیں پہنتی مگر یہ کہ اس پر لعنت برستی ہے۔ (کنزالعمال)💜