وہ اَوقات جن میں نوافل مکروہ ہیں

وہ اَوقات جن میں نوافل مکروہ ہیں

 

(۱): فجر کی اَذان کے بعد سوائے سنتِ فجر کے ۔
(۲): نماز فجرکے بعد یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے اگرچہ فجر کی سنتیں ہوں ۔
(۳): سورج کے طلوع ہونے کے وقت یہاں تک کہ بیس منٹ گزر جائیں ۔
(۴): سورج کے زوال کے وقت یعنی جب سورج عین آسمان کے درمیان ہو ۔
(۵): نمازعصر کے بعد سے لے کر مغرب کے شروع ہونے تک ۔
(۶): خطبہ کیلئے امام کے نکلنے کے وقت ۔
(۷): نمازعید سے پہلے اور بعد میں مسجد میں ۔
(۸): فرض نمازکے وقت کے تنگ ہونے کے وقت ۔
(۹): پیشاب یا پاخانہ کی شدید حاجت کے وقت ۔
(۱۰): جب مؤذن نماز کی اِقامت کہے سوائے سنت فجر کے ۔
(۱۰): ایسا سبب پائے جانے کے وقت جس سے دل مصروف ہو جائے اور خشوع

وخضوع حاصل نہ ہو ۔

 

(3): وہ اَوقات جن میں فرض نماز پڑھنا جائز نہیں

 

مندرجہ ذیل تین اَوقات میں فرض نماز ،نماز جنازہ اور سجدۂ تلاوت جائز نہیں ۔
(۱): سورج کے طلوع ہونے کے وقت یہاں تک کہ وہ بلند ہو جائے ۔
(۲): سورج کے آسمان کے درمیان آنے کے وقت یہاں تک کہ وہ ڈھل جائے ۔
(۳): سورج کے سرخ ہونے کے وقت یہاں تک کہ وہ غروب ہو جائے ۔

Exit mobile version