سوال: 💛 نماز میں جن اعضاء کا چُھپانا فرض ہے ان میں سے کوئی عضو چوتھائی سے کم یا چوتھائی کُھل گیا تو کیا حکم ہو گا؟
جواب:☚جن اعضاء کا چھپانا فرض ہے ان میں کوئی عضو اگر چوتھائی سے کم کُھل گیا تو نماز ہو گئی ☚اور اگر چوتھائی عضو کُھل گیا اور فوراً چھپا لیا تو بھی نماز ہو گئی ☚ اور اگر بقدر ایک رُکن (یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے) کھلا رہا ☚یا خود کھولا اگرچہ فوراً چھپا لیا تو ان دونوں صورتوں میں نماز جاتی رہی۔ (ردالمختار)📖🌹🍃
📚 اہم مسئلہ📚
اگر نماز شروع کرتے وقت عضو کا چوتھائی حصہ کھلا ہے یعنی اسی حالت پر اللہ اکبر کہہ لیا تو نماز ہی شروع نہ ہوئی۔ (در مختار)📖💜 𓅰
سوال: استقبالِ قبلہ سے کیا مراد ہے؟❣️
جواب: ۞☜︎︎︎بوقتِ قدرت نماز میں کعبہ کی طرف(کم از کم 45 درجے کے اندر) منہ کر کے مکمل نماز ادا کرنا ، اگر بلا عذر سینہ کو قبلہ سے پھیر لیا تو نماز فاسد ہو گئی۔ (نماز کے احکام)۞꧁
❤️::::::💚::::::💛::::::💙::::::🧡
سوال: جس مقام پر سِمت قبلہ معلوم نہ ہو ، اور نہ ہی کوئی مسلمان بتانے والا ہو ، اور نہ ہی آثارِاسلام ہوں تو وہاں کیا کریں گے؟📖📕
جواب:۞☜︎︎︎ ایسی جگہ تحرّی (یعنی دل میں سوچنا جس سِمت دل جمے اسی کو قبلہ ماننا) کر کے نماز پڑھیں گے۔(نماز کے احکام)