ناپاک دل قرب الٰہی کے قابل نہیں
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : ہر چیز کا کُوڑا کچرا مختلف ہوتا ہے ۔دل کا کُوڑا یہ چیزیں ہیں جن سے دل میلا ہوتا ہے ، پھر جیسے ناپاک بدن اس مسجد میں آنے کے قابل نہیں ایسے ہی ناپاک دل مسجد قربِ الٰہی کے قابل نہیں ، رب تعا لیٰ فرماتاہے :
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ(۸۹) (پ۱۹، الشعراء:۸۹)
(ترجمہ کنز الایمان : مگر وہ جو اللّٰہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر) (مراٰۃ المناجیح ، ۷/ ۵۰)