میزان لواء الحمد کوثر مقام محمود کیا ہے ؟

میزان کیا ہے ؟

میزان حق ہے یہ ایک ترازو ہوگی اس کے دو پلے ہوں گے اِس پر لوگوں کے اچھے برے عمل تولے جائیں گے نیکی کے پلہ کے بھاری ہونے کے یہ معنی ہیں کہ اُوپر اُٹھے بخلاف دنیا کی ترازو کے۔

صراط کیا ہے ؟

صراط حق ہے، یہ ایک پل ہے جو جہنم کے اوپر ہوگا، یہ بال سے زیاد ہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہے، جنت کا یہی راستہ ہے سب کو اُس پر چلنا ہوگا کافر نہ چل سکے گا اور جہنم میں گر جائے گا، مسلمان پار ہوجائیں گے بعضے تو اتنی جلدی جیسے بجلی چمکے ابھی ادھر تھے ابھی ادھر پہنچ گئے، بعضے تیز ہوا کی طرح، بعضے تیز گھوڑے کی طرح بعضے دھیرے دھیرے، بعضے

گرتے پڑتے کانپتے لنگڑاتے جتنا اچھا عمل ہوگا اتنی ہی جلدی پار ہوگا۔

حوضِ کوثر کیا ہے ؟

حوضِ کوثر جو ہمارے نبیصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کو دیا گیا ہے حق ہے اس کی لمبائی ایک مہینہ کا رستہ ہے اور اتنی ہی چوڑائی ہے اس کے کنارے سونے کے ہیں ان پر موتی کے قبے (1 ) بنے ہوئے ہیں، اس کی تہ مشک کی ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہے، جو اس کا پانی ایک بار پئے گا کبھی پیاسا نہ ہوگا اس پر پانی پینے کے برتن ستاروں سے بھی گنتی میں زیادہ،اس میں جنت سے دو نالے گرتے ہیں، ایک سونے کا ہے اور دوسرا چاندی کا۔

مقامِ محمود

اللّٰہ تعالیٰ اپنے حبیب محمد مصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کو مقامِ محمود دے گا، جہاںاگلے پچھلے سب آپ کی تعریف کریں گے۔ ( بڑائی بیان کریں گے)

لواء الحمد کیا ہے؟

یہ ایک جھنڈا ہے جو ہمارے آقا محمدصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کو قیامت کے دن ملے گا، جس کے نیچے حضرت آدمعَلَیْہِ السَّلَام سے لے کر قیامت تک جتنے مسلمان ہوئے نبی ولی سب ہی جمع ہوں گے۔

Exit mobile version