مکّھی کے سربرابرآنسوکی اہمیت
سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے : جس مو من کی آنکھوں سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے خوف سے آنسو نکلتے ہیں اگرچِہ مکّھی کے سرکے برابر ہوں ، پھر وہ آنسو اُس کے چِہرے کے ظاہِر ی حصّے کو پہنچیں تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّاُسے جہنَّم پر حرام کر دیتا ہے ۔(شعب الایمان، باب فی الخوف من اللہ تعالی، ۱/ ۴۹۰حدیث:۸۰۲)