معجزہ ضروری، کرامت ضروری نہیں

معجزہ ضروری، کرامت ضروری نہیں

 

معجزہ اورکرامت میں ایک فرق یہ بھی ہے کہ ہرولی کے ليے کرامت کا ہونا ضروری نہیں ہے، مگرہر نبی کے لیے معجزہ کا ہونا ضروری ہے، کیونکہ ولی کے لیے یہ لازم نہیں ہے کہ وہ اپنی ولایت کا اعلان کرے یااپنی ولایت کا ثبوت دے ، بلکہ ولی کے ليے تو یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ وہ خود بھی جانے کہ میں ولی ہوں ۔ چنانچہ یہی و جہ ہے کہ بہت سے اولیاء اللہ ایسے بھی ہوئے کہ انکو اپنے بارے میں یہ معلوم ہی نہیں ہوا کہ وہ ولی ہیں۔بلکہ دوسرے اولیاء کرام نے اپنے کشف وکرامت سے انکی ولایت کو جانا پہچانا اوران کے ولی ہونے کا چرچا کیا، مگر نبی کے ليے اپنی نبوت کا اثبات ضروری ہے اورچونکہ انسانوں کے سامنے نبوت کا اثبات بغیرمعجزہ دکھائے ہونہیں سکتا ، اس لیے ہر نبی کے ليے معجزہ کا ہونا ضروری اورلازمی ہے ۔

Exit mobile version