قضاء نمازوں کا حکم

قضاء نمازوں کا حکم

 

ہر فرض نماز کو اُس کے وقت میںاَدا کرنا ضروری ہے اور اگر کسی عذر کے بغیر اُس نے فرض کو وقت میں اَدا نہ کیا تو وہ کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوا اور پھر جب ایک نماز کاوقت گزر گیا اور دوسری نماز کاوقت آگیا تو پھر مسلمان پر لازم ہے کہ فوت شدہ نمازوں کی قضا کرے۔
(۱): اگر یہ شخص صاحبِ ترتیب (یعنی وہ شخص جس کی پانچ نمازوں سے کم نمازیں قضاء ہوئی ہوں تو یہ صاحب ترتیب ہے) تو یہ شخص ترتیب کے ساتھ نمازوں کی قضاء کرے گا۔
(۲): اگر قضاء شدہ نمازیں پانچ سے زیادہ ہوں تو پھر ترتیب قائم رکھنا قضا ء میں ضروری نہیں۔
(۳): تین مکروہ اَوقات (سورج کے طلوع ہونے کا وقت ،سورج کے زوال کا وقت اور سورج کے غروب ہونے کا وقت )کے علاوہ باقی تمام اَوقات میں (دن ہو یا رات) قضاء کر سکتا ہے۔

Exit mobile version