سنت مؤکدہ اور سنت غیر مؤکدہ

سنت کی کتنی اقسام ہیں؟🌸

☜︎︎︎سنت کی دو اقسام ہیں:*
1-سنت مؤکدہ
2- سنت غیر مؤکدہ

سنتِ مؤکدہ سے کیا مراد ہے؟

☜︎︎︎ سنتِ مؤکدہ وہ عمل ہے جسے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ، دو مرتبہ ترک کرنے کے علاوہ ہمیشہ بطور عبادت اپنایا ہو اور اس کی اقامت ، تکمیلِ دین کی خاطر ہو جیسے اذان ، اقامت ، نماز با جماعت وغیرہ سنتِ مؤکدہ ہیں۔ یہ ایسے اعمال ہیں جن کو ادا کرنے کی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تاکید فرمائی ہے۔ اس کے ادا کرنے پر اجر ملتا ہے اور بغیر عذر چھوڑ دینے کی عادت قابلِ ملامت و مذمت ہے۔💛
(بحوالہ کتاب طہارت اور نماز )

سنتِ غیر مؤکدہ سے کیا مراد ہے؟🌸

☜︎︎︎سنتِ غیر مؤکدہ سے مراد ایسے امور ہیں جن کی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پابندی نہ کی ہو یعنی کبھی کیا ہو اور کبھی نہ کیا ہو ، جیسے عصر کے فرضوں سے پہلے چار رکعت ، ہر ہفتے میں سوموار اور جمعرات کے روزے ، وغیرہ۔ سنتِ غیر مؤکدہ کو سنتِ ذائدہ بھی کہتے ہیں۔
(بحوالہ کتاب طہارت اور نماز ، صفحہ 144)♥︎

Exit mobile version