دو روٹیاں صدقہ کرنے کی برکت:
مروی ہے کہ بنی اسرائیل کا ایک عابد کئی سال اپنی جھونپڑی میں اللہ عزَّوَجَلَّ کی عبادت کرتا رہا۔ ایک دن اس نے جھونپڑی سے نکل کر سامنے صحن کے درمیان جاری پانی کو دیکھا تَواُسے نفس نے جھونپڑی سے اُترنے پراُبھارا۔چنانچہ وہ اُترا اور پانی پی کر وہیں بیٹھ گیا۔ اچانک اس کے پاس سے ایک زیور سے آراستہ عورت گزری،جو ایک بستی سے دوسری کی طرف جارہی تھی۔ وہ عابد اس کے فتنے میں مبتلا ہو کر زنا کر بیٹھا۔ پھر اس کے قریب سے ایک سائل گزرا، عابدکو روزانہ غیب سے دو
روٹیاں ملتی تھیں، اس نے وہ روٹیاں اس سائل کو دے دیں اور خود بھوکا رہا۔ اللہ عزَّوَجَلَّ نے اس زمانے کے نبی علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی : ”اس سے کہو کہ زنا کے سبب تمہارے سب اعمال برباد ہو گئے ، پھر تیری صدقہ کی دو روٹیوں اور خود پر مسکین کو ترجیح دینے نے تمام اعمال کو زندہ کر دیا، پس یہ تیرے صدقے کا ثواب ہے ، میں نے اسے قبول کرکے تمہیں تمہاری سابقہ حالت پر لوٹا دیاہے۔
(الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب البر والاحسان،باب ماجاء فی الطاعات وثوابھا، الحدیث۳۷۹، ج۱، ص۲۹۸، بتغیرٍ)
وَصَلَّی اللہ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن