حضرت یعلی بن مرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت یعلی بن مرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

یہ قبیلہ بنو ثقیف میں سے ہیں ۔ بہت ہی بہادر اورجاں بازصحابی تھے ۔ بہت سی اسلامی لڑائیوں میں شریک جہاد رہے او رمحدثین کی بہت بڑی جماعت نے ان سے حدیثوں کا درس لیا اورکوفہ کے محدثین میں ان کا شمار ہے۔ (1)(اکمال،ص۶۲۳)

کرامت
عذاب قبر کی آواز سن لی

ان کا بیان ہے کہ ہم لوگ رسول خداعزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے ساتھ ساتھ قبرستان میں گزرے تو میں نے ایک قبر میں دھماکہ سنا گھبرا کر میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ!عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم میں نے ایک قبر میں دھماکہ کی آواز سنی ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ تو نے بھی اس دھماکہ کی آواز سن لی ؟میں نے عرض کیا کہ جی ہاں !ارشادفرمایاکہ ٹھیک ہے ایک قبر والے کو اس کی قبر میں عذاب دیا جارہا ہے یہ اسی عذاب کی آواز کا دھماکہ تھا جو تو نے سنا۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ!عز وجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم اس قبر والے کو کس گناہ کے سبب عذاب دیا جا رہا ہے ؟آپ نے فرمایا کہ یہ شخص چغل خوری کیا کرتا تھا اوراپنے بدن اورکپڑوں کو پیشاب سے نہیں بچاتا تھا۔ (2)
(حجۃ اللہ ،ج۲،ص۸۷۴بحوالہ بیہقی)

Exit mobile version