حضرت حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

ان کے والد کا نام عمروتھا جو ابن عویمربن حارث اعرج کے نام سے مشہور ہیں ۔ اہل حجاز نے ان کی حدیثوں کوبیان کیا ہے ۔ ۶۱ھ ؁میں ۷۱ یا ۸۰ برس کی عمر میں وفات پائی۔ (2)(اکمال ،ص۵۶۰واسدالغابہ،ج۲،ص۵۰)

کرامت
اُنگلیاں روشن ہوگئیں

ان کی ایک بہت نادرالوجود کرامت یہ ہے کہ یہ لوگ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے ساتھ جہاد میں گئے تھے اتفاق سے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا ساتھ چھوٹ گیا او ریہ چند آدمی سخت اندھیری رات میں ادھر ادھر بکھر گئے نہ کسی کوراستہ ملتا تھا نہ ایک دوسرے کی خبر تھی۔ اس پریشانی وحیرانی کے عالم میں ایک دم اچانک ان کی پانچوں انگلیاں اس قدر روشن ہوگئیں کہ ان کی روشنی میں سب کو راستہ نظر آگیا اورسب بکھرے ہوئے لوگ اکٹھا ہوگئے اورہلاکت وبربادی سے بچ گئے ۔(3)
(دلائل النبوۃ،ج۳،ص۲۰۶)

 

Exit mobile version