جنت میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کاخصوصی کرم
اُمُّ المؤمنین حضرت ِسیِّدتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہانے بارگاہِ
رسالتِ مآب صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم میں عرض کی : یارسولَاللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم !جنت کی وادیوں میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے جوارِرحمت میں کون ہوگا؟ دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جومیری سنت کو زندہ کرے اورمیرے پریشان امتی کی تکلیف دور کریگا ۔(تمہید الفرش فی الخصال الموجبۃ لظل العرش، ص۶۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد