جماع کے آداب
(ہم بستری کرنے والے کو چاہے کہ)خوشبولگائے،اچھی گفتگو کرے، محبت کا اظہار کرے، شہوت کے ساتھ بوس و کنار کرے،چاہت ودلچسپی کااظہار کرے، پھر بِسْمِ اللہ شریف پڑھے، شرمگاہ کی طرف نہ دیکھے کہ یہ(یعنی شرمگاہ کی طرف دیکھنا)اندھی اولاد پیدا ہونے کا باعث ہے، ستر کوکسی کپڑے وغیرہ سے چھپالے اورقبلہ کی سمت رخ نہ کرے۔
بیوی کے آداب
(شوہرکوچاہے کہ)بیوی کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئے،نرمی کے ساتھ گفتگو کرے،محبت وچاہت کااظہارکرے،تنہائی میں اس کے ساتھ خوش مزاجی اور بے
تکلفی سے پیش آئے،لغزشوں سے درگزرکرے،لڑائی جھگڑانہ کرے،اس کی عزت کی حفاظت کرے،کسی معاملہ میں اس سے بحث ومباحثہ نہ کرے،بغیر کنجوسی کئے اس کی معاونت کرے، اس کے گھروالوں کی عزت وتعظیم کرے، ہمیشہ اچھے وعدے کرے، اپنی بیوی پر شدید غیرت کھائے (کہ وہ اپنا حسن و جمال غیرکے سامنے ظاہر کرے)۔