جس کے شرسے لوگ محفوظ رہیں وہ جنت میں داخل ہو گا
خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمینصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا : جس نے پاکیزہ کھانا کھایا اور سنت کے مطابق عمل کیا اور لوگ اس کے شر سے محفوظ رہے وہ جنت میں داخل ہو گا۔ایک شخص نے عرض کی : یارسولَاللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم!آج آپ کی اُمت میں ایسے لوگ بہت ہیں ۔تو آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا : عنقریب میرے چند صدیاں بعد بھی ہوں گے ۔(ترمذی، ابواب صفۃ القیامۃ، باب۱۲۵، ۴/ ۲۳۳حدیث:۲۵۲۸)
ناکام شخص
حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : وہ شخص فلاح نہ پائے گا جس کی عزت لوگ صرف اس کے شر کے خوف سے کریں ۔(مسند اسحاق بن راہویہ، ۲/ ۸۸)