تیری توبہ قبول کرلیں گے
بنی اسرائیل میں ایک جوان تھا جس نے بیس سال تک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کی ، پھر بیس سال تک نافرمانی کی ۔پھر آئینہ دیکھاتو داڑھی میں بال سفید تھے ۔وہ غم زدہ ہوگیا اورکہنے لگا : ’’اے میرے خدا!میں نے بیس سال تک تیری عبادت کی اور بیس سال تک تیری نافرمانی کی اگر میں تیری طرف آؤں تو کیا میری توبہ قبول ہو گی ؟‘‘ اس نے کسی کہنے والے کی آواز سنی : تم نے ہم سے محبت کی ہم نے تم سے محبت کی ، پھر تو نے ہمیں چھوڑ دیا اور ہم نے بھی تجھے چھوڑ دیا تو نے ہماری نافرمانی کی اور ہم نے تجھے مہلت دی اور اگر تُو توبہ کر کے ہماری طرف آئے گا تو ہم تیری توبہ قبول کریں گے ۔(مکاشفۃ القلوب ، الباب السابع عشر فی بیان الامانۃ والتو بۃ ، ص ۶۲)