بیٹی پرماہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفقت
حضرتِ سیِّدَتُنا بی بی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاجب محبوبِ ربُّ العزّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت ِ سراپا شفقت میں حاضِر ہوتیں تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کھڑے ہو کران کی طرف متوجِّہ ہو جاتے ، پھر اپنے پیارے پیارے ہاتھ میں اُن کا ہاتھ لے کراُسے بوسہ دیتے پھر اُن کو اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھاتے ۔اسی طرح جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سیِّدَتُنا بی بی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے ہاں تشریف لے جاتے تو وہ دیکھ کر کھڑی ہو جاتیں ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارک ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر چُومتیں اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ و اپنی جگہ پر بٹھاتیں ۔(ابوداوٗد، کتاب الادب، باب ماجاء فی القیام، ۴/ ۴۵۴حدیث: ۵۲۱۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد