بہتروہ ہیں جن کودیرسے غصہ آئے اورجلدچلاجائے

بہتروہ ہیں جن کودیرسے غصہ آئے اورجلدچلاجائے

رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : اََ لَاوَاِنَّ مِنْہُمْ اَلْبَطِیئَ الْغَضَبِ سَرِیْعَ الْفَیْئِ، وَمِنْہُمْ سَرِیْعَ الْغَضَبِ سَرِیْعَ الْفَیْئِ، فَتِلْکَ بِتِلْکَ، اَ لَا وَاِنَّ مِنْہُمْ سَرِیْعَ الْغَضَبِ بَطِیْئَ الْفَیْئِ اَلَا وَخَیْرُہُمْ بَطِیْئُ الْغَضَبِ سَرِیْعُ الْفَیْئِ اَ لَا وَشَرُّہُمْ سَرِیْعُ الْغَضَبِ بَطِیْئُ الْفَیْئِ یعنی اورآگاہ رہو کہ( لوگوں میں )بعض وہ ہیں جن کو دیر سے غصہ آتا ہے جلدی ختم ہوجاتا ہے اور بعض کو جلدی غصہ آتاہے جلدی ختم ہوجاتاہے تویہ اس کا بدلہ ہے ، سن لو!ان میں سے بعض کو جلدی غصہ آتا ہے دیر سے اُترتاہے ، سن لو!ان میں سے بہتر وہ ہے جن کو دیر سے غصہ آئے اور جلد ی ختم ہوجائے اور بُرے وہ ہیں جن کو جلدی غصہ آئے دیر سے زائل ہو ۔(ترمذی، کتاب الفتن، باب مااخبرالنبی اصحابہ۔۔۔الخ، ۴/ ۸۱حدیث:۲۱۹۸)

دل کو ایمان سے بھر دے گا

رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکاارشادِ پاک ہے : مومن کے غصہ پی لینے سے بڑھ کر کوئی گھونٹ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ نہیں اورجو اللّٰہکی رضا کے لئے غصہ پی لے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے دل کو ایمان سے بھردے گا ۔(مسند احمد، ۱/ ۷۰۰، حدیث:۳۰۱۷)

 

غصہ پینے کا ثواب

سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنت نشان ہے : کسی بندے نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک کوئی گھونٹ اس غصہ کے گھونٹ سے بہتر نہ پیا جسے بندہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی رضا جوئی کے لئے پی لے ۔(ابن ماجہ، ابواب الزہد، باب الحلم، ۴/ ۴۶۳حدیث:۴۱۸۹)

Exit mobile version