بارگاہِ الٰہی تک رسائی کی دوخصلتیں
حضرتِ سیِّدُنا قتادہ رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبدُاللّٰہ رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ نے فرمایا : ہم اکثر حضرتِ سیِّدُنا زید بن صوحان علیہ رحمۃ الرحمٰن کے پاس جاتے وہ کہا کرتے تھے : اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے بندو! (ایک دوسرے کی ) تکریم کرو اور اچھے سلوک سے پیش آؤ کیونکہ بارگاہِ ِالٰہی تک رسائی کا ذریعہ دو خصلتیں یعنی خوف اور اُمیدہیں ۔(حلیۃ الاولیاء، مطرف بن عبد اللّٰہ ، ۲/ ۲۳۳، رقم : ۲۰۴۷)