ایک کلمے کے سبب بخشش:
کسی نیک بزرگ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بعد ِوصال خواب میں دیکھ کر پوچھا: ”مَافَعَلَ اللہُ بِکَ یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟” ارشاد فرمایا:”اس نے مجھے بخش دیا ۔” پوچھا : ”کس سبب سے ؟”فرمایا:”ایک کلمہ کے سبب جو میں نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق کسی سے سنا تھاکہ جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کسی مردے کو دیکھتے تو پڑھتے: ”اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ، سُبْحَانَ الْحَیِّ الَّذِیْ لَایَمُوْتُ یعنی وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ آپ زندہ ہے، دوسروں کوقائم رکھنے والا ہے، پاک ہے وہ ذات جو خود زندہ ہے کہ اسے کبھی موت نہیں۔” تو میں بھی اپنی زندگی میں جب کسی مردے کو دیکھتاتو ہمیشہ یہ کلمہ پڑھا کرتاجس کی برکت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے جنت میں داخل فرما دیا۔”
(ترتیب المدارک وتقریب المسالک،باب ذکر وفاۃ مالک،ج۱،ص۷۸)