کیا سوتے ہوؤں یا بہروں کے سامنے ایجاب و قبول کرنے سے نکاح ہو جائے گا؟ نکاح کے ارکان؟

سوال: اگر سوتے ہوؤں کے سامنے یا بہروں کے سامنے ایجاب و قبول کیا تو کیا نکاح ہو جائے گا یا نہیں؟📖🌸🍃
جواب: سوتے ہوؤں کے سامنے ایجاب و قبول ہوا تو نکاح نہیں ہو گا۔ اسی طرح اگر دونوں گواں بہرے ہوں کہ انہوں نے الفاظِ نکاح نہ سنے تو نکاح نہ ہوا۔ (بہار شریعت)💛❦︎
👈🏻گونگے گواہ نہیں ہو سکتے کیونکہ کہ جو گونگا ہوتا ہے وہ بہرا بھی ہوتا ہے ، ہاں اگر گونگا ہو اور بہرا نہ ہو تو پھر ہو سکتا ہے۔ (بہار شریعت)

سوال: مرد نے کہا کہ میں نے فلانی سے نکاح کیا اور وہ وہاں موجود نہیں تھی ، جب اسے خبر پہنچی تو کہا میں نے قبول کیا ، تو کیا نکاح ہو گیا یا نہیں؟💜🌻🍃
جواب:🟣📖 مرد نے کہا میں نے فلانی سے نکاح کیا اور وہ وہاں موجود نہیں تھی ، جب اسے خبر پہنچی تو اس نے کہا میں نے قبول کیا ، یا عورت نے کہا میں نے خود کو فلاں کی ذوجیت میں دیا اور مرد وہاں موجود نہیں تھا ، جب خبر پہنچی تو اس نے کہا میں نے قبول کیا ،تو دونوں صورتوں میں نکاح نہیں ہوا۔ اگرچہ جن گواہوں کے سامنے ایجاب ہوا انہیں کے سامنے قبول بھی ہوا ہو۔ (عالمگیری)📚🌹🍃
سوال: نکاح کے ارکان کونسے ہیں؟ 🦋
جواب: ❤️ ایجاب و قبول ، یعنی مثلاً ایک کہے میں نے خود کو تیری ذوجیت میں دیا۔ دوسرا کہے میں نے قبول کیا۔ یہ نکاح کے رکن ہیں۔ یہ کچھ ضروری نہیں کہ عورت کی طرف سے ایجاب ہو اور مرد کی طرف سے قبول ، بلکہ اس کا اُلٹ بھی ہو سکتا ہے۔ (درمختار)💜📖🌹🍃

Exit mobile version